the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دنیا کی معروف ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے کروڑوں صارفین کی سیکیورٹی اور ذاتی معلومات کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ایپلی کیشن میں ایک اہم فیچر کا اضافہ کر دیا۔ مضبوط ہوتے ہیکرز اور انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے بے شمار سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ نے صارفین کے لیے گوگل، ٹوئیٹر اور فیس بک کی طرز پر 'ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن' کا آپشن فراہم کردیا۔ اس خاص سیکیورٹی فیچر کے ذریعے کوئی تھرڈ پارٹی واٹس ایپ صارف کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گی۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ نومبر 2016 سے اس فیچر کی تیاری میں مصروف تھی۔ نئے متعارف کرائے گئے فیچر کا استعمال نہایت آسان ہے جبکہ ایپلی کیشن استعمال کرنے والے افراد 'سیٹنگز' میں



داخل ہو کر 'اکاؤنٹ' کا انتخاب کرنے کے ساتھ 'ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن' کو فعال کرسکیں گے۔ اس فیچر کو فعال کرنے کے بعد صارفین کو چھ ہندسوں پر مشتمل ایک سیکیورٹی کوڈ داخل کرنا ہوگا، واٹس ایپ یہ کوڈ ہر سات دن بعد صارف سے انٹر کرنے کا مطالبہ کرسکتا ہے۔ ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن کی مدد سے کوئی دوسرا شخص آپ کے نمبر کو استعمال کرتے ہوئے نیا واٹس ایپ اکاؤنٹ فعال نہیں کرسکتا اور اگر کوئی ایسی کوشش کرتا ہے، تو ایپلی کیشن اسے وہی کوڈ داخل کرنے کی درخواست کرے گی، جو آپ اپنے نمبر پر پہلی مرتبہ داخل کرچکے ہیں۔ اس کوڈ کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ آپ کو اپنا ای میل اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کی اجازت بھی فراہم کرے گا تاکہ اگر آپ کبھی اس سیکیورٹی کوڈ کو بھول جائیں تو بذریعہ ای میل تبدیل کرسکیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.